راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین راولپنڈی کی رہنماء اورسابق ممبرضلع کونسل راولپنڈی طاہرہ مشتاق نے کہاہے کہ موجودہ حکومت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جماعتوں کے مابین اختلاف رائے کواپنی کامیابی نہ سمجھے اورخوشی کے شادیانے بجانے کی بجائے عوام کی فلاح وبہبودکے کاموں پرتوجہ دے کیونکہ اس حکومت کی عوام دشمن پالیسیوںکی بدولت عوام کی زندگی دوبھرہوگئی ہے اگرموجودہ حکومت نے عوام کی فلاح وبہبودکے کام نہ کیاتوپھرعوام کے غیض وغضب کااسے سامناکرناپڑے گامسلم لیگی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کی نیب میں طلبی ان کے خلاف حکومتی انتقام کاایک اورحربہ ہے لیکن حکومت اورنیب یہ یادرکھیں کہ میاں نوازشریف سمیت مریم نوازاورشہبازشریف کے خلاف اب تک ایک بھی ثبوت سامنے نہیں لاسکی ۔