اسد عمر عامر مغل کی رہا ئش گاہ پہنچ گئے، ممانی کی وفات پر اظہا ر تعزیت 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)) وفاقی وزیر اسد عمر پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی رہا ئش گاہ پر گئے  اور ان کی ممانی کی وفات پر اظہار تعزیت۔ اس موقع پر عامر مغل نے ان کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے حلقے کے مسائل پر گفتگو کی۔ عامر مغل نے حلقہ بھر میں اربوں روپوں کی لاگت سے کالجز، ڈسپینسریز، ہسپتال، گلیوں، سڑکوں اور دیگر ترقیاتی کاموں پر اسد عمر کا اہل علاقہ کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر عا مر مغل نے اسد عمر کی توجہ تھانہ کلچر، پٹواری کلچر اور سی ڈی اے، واپڈا اور سوئیگیس کے محکموں کی طرف دلواء اور ان کو بتایا کہ عام عوام ان تمام محکموں سے بے حد تنگ ہے  اسد عمر نے کہا کہ مالکان اسلام آباد کی ووٹوں سے میں قومی اسمبلی میں پہنچا ہوں ہر قیمت پر ان کے مفادات کا تحفظ کروں گا اور کسی بھی قیمت پر متاثرین کی منشا کے بغیر کوئیفیصلہ عمران خان حکومت میں نہیں ہو گا۔  کرپٹ بیورو کریسی کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے۔ عوام کو تنگ کرنیوالے افسران کو قرار واقعی سزا دیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...