خان پور(نمائندہ خصوصی) موضع جام پور بستی ملک فقیر بخش میں با اثر افراد نے غریب محنت کش محمد عالم کے گھر دھاوا بول دیا با اثر افراد نیاز، اعجاز، منیر، اظہر و دیگر نے گھر میں لگے کھجور کے درخت کاٹ دئے اور گھر کی دیوار بھی توڑ دی گھر میں موجود خواتین کو بھی دھمکیاں دیں انہوں نے بتایا کہ تھانہ صدر پولیس نے موقع پر کھڑے ہو کر درخت کٹوائے جبکہ درخت ہمارے گھر کی حدود میں لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری غربت کا ناجائز فائدہ اٹھایا جا رہا ہے ہماری ڈی پی او رحیم یار خان، اے ایس پی خان پور سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا ہے میرٹ پر کاروائی کی جائے گی۔
بااثرافراد کا محنت کش کے گھر دھاوا ،پو لیس کی مبینہ سرپرستی میںدرخت کا ٹ دئے
Mar 21, 2021