اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پی پی پی انچارج میڈیا سیل بلاول ہاوس نے بیان میں کہا ہے کہ فریال تالپور کے نام سے ٹوئیٹر پر موجود کے ہینڈل سے ایک جعلی اکاوَنٹ بنایا گیا ہے، پارٹی کارکنان اور ہمدرد اس اکاوَنٹ کو ٹوئیٹر انتظامیہ کے پاس رپورٹ کریں،فریال تالپور اپنے نام سے جعلی اکاوئنٹ بنائے جانے کے خلاف متعلقہ فورم سے جلد رجوع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔فریال تالپور کا حقیقی اکاوئنٹ @FaryalTalpurPk کے ہینڈل سے ٹویٹر پر موجود ہے ۔
فریال تالپور کے نام سے ٹوئیٹر پرجعلی ا کاوَنٹ
Mar 21, 2021