سنجوال کینٹ(نامہ نگار) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹرکاشف حسین کے مطابق ضلع اٹک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 1384 ہوگئی ہے۔ 29افراد فوت ہوئے۔1276 افراد صحت یاب ہوئے۔ گھروں میں77افرادقر نطینہ میں ہیں۔30404 افراد کی سکریننگ کی گئی۔27152 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے. 25482 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور286 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہترہے۔گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈ سٹر کٹ ہسپتال اٹک میں کورونا وائرس کے 02 مر یض داخل ہیں جن کی حالت بہتر ہے۔ کوور وائر س کے 91 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہو نے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے۔