موٹروے زیادتی کیس کے مجرم  انجام کو پہنچ گئے ، فیاض چو ہان 

Mar 21, 2021

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے موٹروے زیادتی کیس کے مجرم کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کیس کا منصفانہ اور ریپڈ ٹرائل پاکستان میں ریپ جیسے بہیمانہ جرائم کو روکنے میں ممد و معاون ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، آئی جی پنجاب انعام غنی اور پورا محکمہ پولیس اور سیکیورٹی ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ معصوم بچیوں اور خواتین کی عزتیں پامال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا موجودہ حکومت کا عزم ہے اور آج کے فیصلے سے عوام کو حکومت اور اداروں پر اعتماد بحال ہوا ہے فیاض الحسن چوہان نے آخر میں کہا کہ ہماری خواتین کی طرف بڑھنے والا ہر شیطان دوسروں کیلئے نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔

مزیدخبریں