نیو یارک، اسلام آباد (این این آئی، نمائندہ خصوصی) دنیا بھر میں بہار کی آمد پر سرچ انجن گوگل نے بھی اپنے ڈوڈل کو پھولوں سے سجا کر نوروز کا جشن مناگیا، نوروز تین ہزار سال پرانا قدیم ترین تہوارہے جو موسم بہارکی آمد کے جشن کے طورپرمنایا جاتا ہے۔ دوسری جانب پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جشن نوروز پر پیغام میں کہا ہے کہ پی پی پی چیئرمین نے پارسی برادری سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں جشنِ نوروز منانے والوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے ،پاکستان کی پارسی برادری نے ملک کی ترقی میں کلیدی کردار رہا ہے ۔