لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی طرف سے سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کی طرف سے بد اخلاقی کے اس واقعہ کی وجہ سے پاکستان بھر میں خوف و ہراس پھیلا اور دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔سنگین جرائم کے ملزمان کو اسی طرح سزائیں ملتی رہیں تو جرم جڑ سے ختم ہو جائے گا۔ جنرل سیکرٹری پنجاب میاں ریحان مقبول ،سینئر رہنما راجہ زاہد محمود،عارف چوہدری نے فیصلے پر کہا کہ اس بات کی بھی خوشی ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کو غیر ضروری تاخیر کا شکار نہیں ہونے دیا اور فیصلہ سنا دیا۔انہوں نے کہا کہ پراسکیوشن اور پولیس انصاف کیلئے اگر ایک پیج پر ہوں تو کوئی انصاف کے عمل کو سست روی کا شکار نہیں بنا سکتا۔
موٹروے زیادتی کیس کے ملزموں کو سزائے موت کا فیصلہ مستحسن:بشارت جسپال
Mar 21, 2021