کراچی: شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے کااعتراف کرلیا

کراچی(این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے کااعتراف کرلیاہے۔ہفتہ کوجوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے کا کیس میں  ملزم نے عدالت کے سامنے اعترف جرم کرلیا  جس کے بعد عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے کیس کے تفتیشی افسرسے چالان طلب کرلیا ہے ۔ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ میری بیوی کے دوسرے شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ملزم نے اپنی بیوی کو گلے میں دوپٹہ باندھ کر قتل کردیا تھا پولیس کے مطابق ملزم بیوی کو قتل کر کے موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا ملزم کے خلاف تھانہ ماڑی پور میں مقدمہ درج ہے

ای پیپر دی نیشن