لوگوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘احمرنائیک

جام پور+راجن پور (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت ) ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ لوگوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ تمام دکاندار سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔خلاف ورزی کرنے والے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت واجب السزا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شکایت کی صورت میں 0604920020اور ٹال فری نمبر 080002345پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں آپ اپنی شکایت قیمت پنجاب ایپ پر بھی درج کر سکتے ہیں۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کے دوران ضلع ہذا کی ریوینو حدود میں ازسر نو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تعین کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن