لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ ارمینا رانا خان اور شوہر نے گزشتہ دنوں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایسٹرا زینیکا کی ویکسین لگوائی تھی۔ اداکارہ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں کورونا کی ویکسین لگوائی ہے اور وہ اس پورے عمل اور تجربے کے بارے میں بتائیں گی۔ بعد ازاں اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ویکسین کے بعد محسوس ہونے والی علامات کے بارے میں بتایا۔