لاہور (نوائے وقت رپورٹ) زارا نور عباس نے کہا کہ میں آج 30 برس کی ہو گئی ہوں، مجھے خدا پر پہلے سے زیادہ یقین ہے، مجھے اب معجزات پر پہلے سے زیادہ یقین ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال نے مجھے انسانیت کے بارے میں بہت کچھ سکھایا ہے اور آج میں اہمیت رکھنے والوں کے پاس ہونے پر بہت مطمئن ہوں۔ زارا نور عباس نے کہا کہ میں اپنے آپ سے مطمئن ہوں، مجھے 30 سال کا لمبا عرصہ یہ جاننے میں لگا کہ ایک چیز بھی میرے اختیار میں نہیں۔
زارا نور عباس کا اپنی 30ویں سالگرہ پر فکر انگیز پیغام
Mar 21, 2021