اسلامی نظام کا عملاً نفاذ مسجد سے شروع ہوتا ہے: قاری فضل کریم 

جنڈ ( نامہ نگار) مسجد وں کو آباد وشاد رکھنے والوں کے گھر وں کو اللہ تعالیٰ کبھی ویران نہیں ہونے دیتے بلکہ انہیں بھی ہمیشہ آباد رکھتے ہیں اور انکے گھروں میں اللہ تبارک وتعالیٰ اپنی خصوصی رحمتوں کا نزول فرماتے ہیں اسلامی نظام کے عملاً نفاذ کا مسجد سے شروع ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار قاری فضل کریم نے پیر سید احسن محمود شاہ گیلانی کی زیر صدارت حاجی محمد نواب خان محمد اکرم خان خٹک محمد رفیق جھمٹی کی زیر نگرانی محلہ غوثیہ جنڈ میں منعقدہ تقریب آغاز جامع مسجد انوار مصطفیٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد ارسلان حیدر محمد راشد اعظم و دیگر نے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن