لاہور( این این آئی)سپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے چار وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ مرتب کر کے وزیر اعظم عمرا ن خان کو ارسال کر دی ہے ، رپورٹ میں وزراء کی اپنے محکموں میں دلچسپی ،محکموں کی مجموعی کارکردگی ، بے ضابطگیوں سمیت دیگر نکات شامل کئے گئے ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ وزیر اعظم کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے محکمہ خوراک، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، زراعت اور ہائوسنگ سے متعلق 20صفحات پر مشتمل رپورٹ مرتب کی ہے جسے وزیراعظم عمران خان کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
4وزارتوں کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کوارسال،بے ضابطگیوں سمیت دیگر نکات شامل
Mar 21, 2021