وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش کرنے والی پی ڈی ایم خود انتشار کا شکارہوچکی ہےـ استعفوں پر ایک دوسرے کے دست و گریباں ہونے والے عناصر تنہا ہوچکے ہیں ـایک ہی'' گھاٹ سے پانی پینے کے دعویدار'' اب کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہیں رہےـ پی ڈی ایم میں سب مفاد پرست جمع ہیں، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں ـجو استعفوں پر آپس میں لڑ پڑیں وہ راہنمائی کے کیسے دعویدار ہوسکتے ہیں ـ یہ عناصر راہنمائوں کے روپ میں راہزنوں کا ٹولہ ہےـ انہوں نے کہاکہ ہمیشہ سچ کو کامیابی ملتی ہے اور جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتےـ دنیا نے دیکھا کہ جھوٹ بولنے والے آج رسوا ہوئے ہیں ـ اللہ تعالیٰ نے سچی اور شفاف قیادت کو سرخرو کیا ہےـ پی ڈی ایم کاجو حشرہوا ہے وہ منفی سیاست کرنے والوں کے لئے نوشتہ دیوارہےـ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف صرف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اڑھائی برس میں بلاامتیاز عوام کی خدمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کی منفی سیاست ختم ہوچکی ہے اور پی ڈی ایم بند گلی میں پھنس چکی ہے۔ استعفوں کی ناکام سیاست کے بعد لانگ مارچ کی سیاست بھی ناکام رہی۔ مسترد شدہ عناصر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔اڑھائی برس میں جو کام کئے ہیں ، سابق حکمران 30 برس میں نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کورونا کے قومی چیلنج کے دوران بھی منفی سیاست سے باز نہیں آئی۔
ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش کرنے والی پی ڈی ایم خود انتشار کا شکارہوچکی ہے:عثمان بزدار
Mar 21, 2021 | 18:52