اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک قبضہ مافیا سے 438بلین مالیت کی 146,795ایکڑ زمین واگزار کرائی۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مراد سعید نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک قبضہ مافیا سے 438بلین مالیت کی 146,795ایکڑ زمین واگزار کرائی۔ حکومت ملک و قوم کی زمین واگزار کرا رہی اور اپوزیشن انکے گھر جا کر پریس کانفرنس کر رہی ہے ۔ کیا کسی نے حکومتی اقدام سراہتے ہوئے مافیا کے پشت پناہی کرنے والو کو تنقید کا نشانہ بناتے دیکھا ؟۔