اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاک آرمی کی ٹیم نے بین الاقوامی ایڈونچر مقابلہ میں سونے کا تمغہ جیت لیاہے.
آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی ایڈونچر مقابلہ نیپال میں 18 سے 21 مارچ تک منعقدہوا تھا ۔ بین الاقوامی ایڈونچر مقابلہ کا مقصد شرکاء کی جسمانی برداشت اور ذہنی چستی کی جانچ کرنا تھا اور اس میں کراس کنٹری رننگ ، سائیکلنگ اور رافٹنگ شامل تھے۔ پاک فوج نے پہلی بار ایونٹ میں حصہ لیا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔ بین الاقوامی کیٹگری میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔