ٹورنٹو (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) کینیڈا کے شہر مسی ساگا کی مسجد میں ملزم کے کلہاڑی سے حملے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فجر کے وقت ایک شخص نے کلہاڑی سے حملہ کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نمازیوں نے 24 سالہ حملہ آور کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسجد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پرتشدد واقعات کی کینیڈا میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
کینیڈا: مسجد میں ایک شخص کا کلہاڑی سے حملہ، متعدد نمازی زخمی
Mar 21, 2022