کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم آج تاریخی موڑ پر ایک دوسرے کے سامنے ہیں۔ چہروں کی تبدیلی سے تبدیلی نہیں آ سکی۔ آپ کو ختم کرنے والوں کے حوصلے ختم ہو رہے ہیں۔ حکومت کے ساتھ نہ ہوں تو حکومت چل نہیں سکتی۔ سندھ کے شہری علاقوں سے جدوجہد شروع کی تھی۔ ہماری سیاست کے خوف سے قومی اتفاق رائے قائم ہوا۔ سیاست کو اپنی تحریک پر فوقیت نہیں دیں گے۔ مخالفین کو خطرہ ہے کہ ہم ہر مظلوم کی آواز بن گئے ہیں۔ جس مقصد کیلئے ملک بنا اس کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ ہمارے بغیر حکومت بنتی ہے نہ چلتی ہے۔