اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 2 اراکین قومی اسمبلی کے نام ضمنی ایف آئی آر میں شامل کر دیئے گئے۔ تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی فہیم خان اور عطاء اﷲ نیازی کے نام ایف آئی آر میں شامل کر کے انہیں شامل تفتیش کر لیا گیا۔ سندھ ہاؤس حملہ کی تمام فوٹیج میں مذکورہ ایم این ایز واضح نظر آ رہے ہیں۔ حملہ میں ملوث بیشتر کارکنان ان دونوں ایم این ایز کی گاڑیوں میں آئے۔
سندھ ہاؤس حملہ کیس‘ دونوں پی ٹی آئی ایم این ایز کے نام ایف آئی آر میں شامل
Mar 21, 2022