فیول ایڈجسٹمنٹ، بجلی 4.99 روپے یونٹ مہنگی ہونے کا امکان


اسلام آباد (نامہ نگار) بجلی 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، اضافہ فروری کے لیے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے، نیپرا 31 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے کے مطابق کوئلے سے 31.70 فیصد، فرنس آئل سے 6.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مقامی گیس سے 11.36اور ایل این جی سے 15.16 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ فروری میں جوہری ایندھن سے 12.53 فیصد بجلی پیدا ہوئی، فروری کے لئے ریفرنس فیول لاگت 4 روپے 25 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ دوسری جانب کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی بری خبر ہے، بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...