پیپلزپارٹی نے مجھے 16کروڑ کی پیشکش کی،نصرت واحدکاالزام


اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے الزام عائد کیا ہے پیپلزپارٹی نے مجھے 16کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔ وڈیو پیغام میں  انہوں نے دعوی کیا انہیں پیپلزپارٹی نے تحریک عدم اعتماد میں حمایت کے عوض 16کروڑ روپے کی آفر کی ، اور یہ پیشکش دو جگہوں سندھ اور پنجاب سے ہوئی ۔ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا پیپلز پارٹی کے لوگوں کی طرف سے 2دفعہ رابطہ کیا گیا اور 16کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی، اتنی بڑی رقم کو رد کرنا مشکل کام ہوتا ہے، لیکن میں ان پیسوں کا کیا کروں گی، میرے خیال میں حرام کی کمائی شکلیں نہیں بگاڑتی بلکہ نسلیں بگاڑ دیتی ہے، اور نسلیں بگڑ جائیں تو بڑا نقصان ہوتا ہے، اس لئے تھوڑے پیسے مل جائیں تو ان پر ہی گزارا کرنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن