ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘ الیکشن کمشن نے وزیراعظم کو 22 مارچ کو طلب کر لیا


اسلام آباد (نیٹ نیوز) خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے موقع پر وزیراعظم کی جانب سے مالاکنڈ کا دورہ اور جلسے سے خطاب پر الیکشن کمشن نے نوٹس جاری کر دیا۔ الیکشن کمشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم‘ وزیراعلیٰ خیبر پی کے‘ وفاقی وزراء مراد سعید اور علی زیدی کے علاوہ سینٹر فیصل جاوید‘ ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر‘ ارکان صوبائی اسمبلی شکیل خان اور پیر مصور کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے 22 مارچ کو ڈی ایم او آفس مالاکنڈ میں خود یا بذریعہ وکیل وضاحت پیش کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...