پشاور (آئی این پی) الیکشن کمشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی ہونے کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ خیبر پی کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں ووٹنگ 31 مارچ کو ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمشن خیبر پی کے کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات ملتوی ہونے کے حوالہ سے گردش کرنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ 18 اضلاع میں 31 مارچ کو ہونے والے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔