اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ منحرف اراکین کے خلاف صدارتی ریفرنس آج پیر کے روز سپریم کورٹ میں دائر کر دیا جائے گا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بھجوائی گئی صدارتی ریفرنس کی سمری صدر مملکت نے منظور کر لی، جس کی وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری سے منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔