اسلامی اصطلاحات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے، ساجد علی نقوی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے موجودہ کشیدہ سیاسی صورتحال میں زوردیا کہ قرآنی و اسلامی اصطلاحات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے، دینی اصطلاحات کو اپنے سیاسی اختلافات و مقاصد کیلئے استعمال کرنے سے آفاقی تعلیمات اور دینی اقدارکی سبکی کے مترادف ہے ، سیاستدان اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا نکتہ نظر بیان کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے حالیہ سیاسی صورتحال، سیاست میں اسلامی و قرآنی اصطلاحات و وضاحت کیلئے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن