چیلنجز کے باوجود پاکستان معیشت سے جڑے ہر شعبے میں ترقی کر رہا ہے ، ہمایوں اختر 


لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ بے پناہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود پاکستان معیشت سے جڑے ہر شعبے میں ترقی کر رہا ہے لیکن معلوم نہیں اپوزیشن کے پاس ترقی کو ماپنے کا کیا پیمانہ ہے جس سے وہ اس حقیقت کو تسلیم کریں،وزیر اعظم عمران خان نے اصلاحات جیسے مشکل ہدف کا چنائو کر کے آنے والی نسلوں کے مستقبل کو سنوارنے کی بنیاد رکھی ہے ،باشعور عوام جانتے ہیں کہ ماضی کے کئی دہائیوں کے بیگاڑ کو درست کرنے کیلئے چار سے پانچ سال کا عرصہ کافی نہیں ہے ،حالیہ سالوںمیں آنے والی مہنگائی عالمی رجحان ہے جس سے ساری دنیا بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن