اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ دینی وآئینی فریضہ ہے : ممتاز اعوان

Mar 21, 2022

 لاہور (خصوصی نامہ نگار)13 جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس کے کنوینئر علامہ محمدممتازاعوان اور مفتی غلام حسین نعیمی ،ڈاکٹرفریدپراچہ ،مولاناالیاس چنیوٹی ،پیرولی اللہ شاہ بخاری،مولانایوسف احرار،مولانانعیم بادشاہ سلفی ،حافظ شعیب الرحمن قاسمی ،مفتی عاشق حسین رضوی ،علامہ کاظم رضا،حافظ نیازاحمدبنگلانی،مولاناحنیف حقانی ،مولانااسلم ندیم ،مفتی اسعدنیاز ،راناایوب خاکسار،قاری شہر یاراحمد ،مولانامحمدمنسوب رحیمی نے مشترکہ بیان میںکہاکہ اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ اورمنکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کاتعاقب عین ایمان ہے اوراہم دینی وآئینی فریضہ ہے انہوںنے وطن عزیزمیںفتنہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی اسلام وآئین پاکستان مخالف سرگرمیوںپرگہری تشویش کااظہارکیا۔

مزیدخبریں