ینگون(اے پی پی)میانمار کے علاقے ایروادی میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ہوگئے۔ چینی خبر رساں ادارے نے ایروادی پولیس کے ایک افسر کے حوالے سے بتایا کہ پاتھین اورچونگتھا کو ملانے والی مرکزی شاہرہ پر ایک تیز ترفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکر ا گئی جس کے نتیجے میں کار میں آگ بھڑک اٹھی اور ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے تک کار میں موجود 7افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 مرد 3 خواتین اور2 بچے شامل ہیں جن کی نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔