کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت اور آسمان کو چھوتی قیمتوں کے باعث پٹرول اور ایندھن کو محفوظ کرنے کی جدوجہد کے دوران قطار میں لگے 2 افراد انتقال کر گئے۔ شہری پٹرول اور ایندھن کے لیے گھنٹوں قطار میں لگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اتوار کے روز قطار میں انتظار کرتے دو معمر افراد اچانک گر گئے اور جان کی بازی ہار گئے۔ 4 گھنٹے سے کھڑے تھے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، مالیاتی بحران کے سبب خوراک، ایندھن اور ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔سری لنکا نے مالی مشکلات پر قابو پانے کیلئے بھارت سے ایک ارب ڈالر قرض لے لیا۔