مودی سرکار نے وعدے پورے نہ کئے: کسان آج پھر ملک بھر میں اھتجاج کرینگے


 نئی دہلی (این این آئی) بھارت کی 40کسان یونینوں کے مشترکہ پلیٹ فارم ’’سمیوکت کسان مورچہ‘‘(ای کے ایم) نے مودی سرکار حکومت کی طرف سے ان سے کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے کے خلاف پیرکو ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں کم سے کم امدادی قیمت طے کرنے کے لئے ایک پینل کا قیام اور کسانوں کے خلاف مقدمات واپس لینا شامل ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس کے ایم کے رہنمائوں اور ارکان نے بھارتی حکومت کی طرف سے کسانوں سے کئے گئے وعدوں پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ایس کے ایم کے سینئر رکن ابھیمنیو کوہر نے کہا کہ کم سے کم امدادی قیمت کے حوالے سے قانون سازی کے لیے ایک پینل کی تشکیل، کسانوں کے خلاف مقدمات واپس لینے اور وزیر اجے مشرا ٹینی کو کابینہ سے نکالنے کے معاملے پر کسانوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن