عالمی ہیپی نیس انڈکس میں پاکستان کی درجہ بندی7پوائنٹس بہتر،شوکت ترین


اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے کہاہے کہ پاکستان کے لوگوں کے ناخوش ہونے کاتاثرغلط ہے، اقوام متحدہ کے  عالمی ہیپی نیس انڈکس  میں پاکستان کی    درجہ بندی میں 7 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے،  قومی معیشت کے تمام اشاریے نموکی عکاسی کررہے ہیں اورمعیشت مضبوط بنیادوں پر استوار ہے، برآمدات، ترسیلات زر اوربڑی صنعتوں کی پیداوارمیں اضافہ سے ثابت ہورہاہے کہ ہماری معیشت میں زورہے، جاری مالی سال میں جی ڈی پی کی نمو5 فیصد سے زیادہ رہنے کاامکان ہے،غیریقینی سیاسی صورتحال چند دن میں ختم ہوجائیگی۔

ای پیپر دی نیشن