لمپی وائرس،بلوچستان میں دوسرے صوبوں سے مویشی لانے پر پابندی

Mar 21, 2022


  کراچی (آئی این پی ) سندھ سے لمپی وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد سرحدی علاقوں میں بھی الرٹ جاری کردیا گیا  ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دوسرے صوبوں سے مویشی لانے پر پابندی لگادی گئی ہے جبکہ بلوچستان سے لمپی وائرس کا اب تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ محکمہ لائیواسٹاک بلوچستان کا کہنا ہے کہ بیماری کے پیش نظر صوبے بھر اسپرے مہم شروع کردی گئی ہے، ضروری نہیں ہے کہ جو وائرس جانور میں زندہ رہے وہ انسان کو بھی متاثر کرے۔ دوسری جانب ماہرین کہتے ہیں کہ لمپی وائرس نہ تو انسانوں میں منتقل ہوتا ہے نہ ہی انسانوں کو متاثر کرتا ہے۔  خیال رہے لمپی اسکن ڈیزیر ایک معتدی جلدی مرض ہے اور یہ وائرس گائے، بھینسوں اور دیگر مویشیوں کو خون چوسنے والے کیڑوں، مچھروں اور مکھی سے لگ سکتا ہے۔ اس مرض کے شکار جانور کی جلد پر تکلیف دہ پھوڑے اور زخم ہوجاتے ہیں، جانور کو بخار رہتا ہے

مزیدخبریں