پاک بحریہ سکیورٹی ایجنسی کی علاقائی پانیوں سے فشنگ ٹرالر دور کرنے کی کوششیں جاری


 اسلام آ باد (آئی این پی ) پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی علاقائی پانیوں سے فشنگ ٹرالر کو دور کرنے کی کوششیں جاری ،اب تک 231 ماہی گیری کے ٹرالرز کو بلوچستان کے علاقائی پانیوں سے فضائی اثاثوں، بحری جہازوں اور تیز کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے کلیئر کیا جا چکا ہے  01 جنوری 2022 سے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستان نیوی، بلوچستان فشریز اور سندھ کے متعلقہ ماہی گیری محکموں کے ساتھ مل کر غیر قانونی ٹرالنگ، ماہی گیری کی سرگرمیوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے آغاز سے لے کر اب تک 231 ماہی گیری کے ٹرالرز کو بلوچستان کے علاقائی پانیوں سے فضائی اثاثوں، بحری جہازوں اور تیز کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے کلیئر کیا جا چکا ہے۔  اس سلسلے میں ماہی گیروں کی کمیونٹی کو آگاہی کالوں اور ماہی گیری کے محکموں کے ساتھ مسلسل رابطے کے ذریعے آگاہ کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ پی ایم ایس اے کی جانب سے اس طرح کی کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم سمندر میں کسی بھی قسم کے غیر قانونی عمل اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ہمیشہ پرعزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن