اسلام آباد(خبر نگار)ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دینے والے لوگ اس ملک کی تباہی کے زمہ دار ہیں الیکشن کمشن انتخابی حلقوں میں وزیراعظم کے جلسوں کا نوٹس لے اور فارن فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ دے وزیراعظم کا درگئی خطاب ہارے کپتان کی جذباتی التجاوں کے سوا کچھ نہیں تھاوزیر اعظم اپنے اقتدار کی کشتی ڈوبتی دیکھ کے ہواس کھو بیٹھا ہے عمران خان کی بچگانہ اور بے مقصد تقاریر وزیراعظم کے منصب کی توہین اور اب مذاق بن کر رہ گئی ہیں نااہل اور بددیانت وزیراعظم نے گندم کی 3 ہزار والی بوری 7 ہزار روپے تک پہنچا کے غیریب سے نوالہ چھین لیا ۔
عمران خان کا ساتھ دینے والے لوگ ملک کی تباہی کے ذمہ دار ، اسلم غوری
Mar 21, 2022