چور غیر ملکی آقاؤں کے حکم پر حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں‘ زرتاج گل 


سخی سرور( تحصیل رپورٹر ) وزیر مملکت محترمہ زرتاج گل وزیر کا سخی سرور کا دورہ 43کروڑروپے کے فنڈ سے بننے والے چوٹی بالا روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے عوامی جلسے سے خطاب بھی کرتے ہوئے کہا کہ صدر پی ٹی آئی سمیت کثیر تعداد میں ٹائیگرز موجود تھے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس روڈ سے درجنوں بستیوں کے لوگ مستفید ہوں گے یہ لوگوں کا دیرینہ مسئلہ تھا جسے لغاری سرداروں نے کبھی حل نہیں کرایا زرتاج گل وزیر نے اپنی تقریر کے دوران ملکی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تین چور مل کر غیر ملکی آقاؤں کے حکم پر عمران خان کی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے سندھ ہاؤس میں منڈی لگی ہوئی ہے اور ضمیر فروش ارکان کو خرید کیا جارہا ہے 27مارچ کو عوام اسلام آباد پہنچ کر حق سچ کا ساتھ دیں اور چوروں کے گلدستے کے عزائم ناکام بنائیں اس موقع پر وائس چیئرمین سخی سرور فیض محمد کالا صدر پی ٹی آئی ایوب خان حاجی منظور حاجی شبیر ڈاکٹر ایم بی ماسٹر فیض محمد بغلانی  نوید کنگرانی غلام فرید  سمیت کثیر تعداد میں ٹائیگرز موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...