رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کنکریٹ کی عمارتیں،چڑیاں شہروں میں نایاب ہونے لگیں۔ پرندوں کے شوقین افراد سید مدثر حسین شاہ،رانا محمد شعبان،احمد اشفاق نے گزشتہ روز چڑیوں کے عالمی دن کے موقع پرکہا کہ چڑیوں کی معدوم ہوتی نسل کی ایک وجہ شہروں میں کنکریٹ کی عمارتوںمیں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ موبائل فون ٹاورز کی وہ شعاعیں بھی ہیں، جو ان چڑیوں کے انڈوں کو ناکارہ بنا دیتی ہیںپرندوں کے شوقین افراد نے بتایا کہ کنکریٹ عمارتیں چڑیوں کے لیے گھونسلے بنانے کی جگہیں ختم کرنے کا سبب بن رہی ہیں،شہری علاقوں میں درختوں کی کٹائی سے چڑیوں کو قدرتی ماحول میسر نہیں آ رہا، ضلع رحیم یارخان میں اب کہیں کہیں چڑیوں کے گھونسلے نظر آتے ہیں، چڑیا زیادہ طویل فاصلے کی ہجرت نہیں کرتی زیادہ سے زیادہ ایک کلومیٹر کے علاقوں میں خوراک تلاش کرکے اپنے مسکن پر واپس آجاتی ہے۔