عوام حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے بلاول کے ساتھ ہیں:مرزا خلیل بیگ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)  مرزا خلیل بیگ چیئرمین کشمیر کونسل جاپان مرزا خلیل بیگ(جموں کشمیر والے)نے کہا ہے کہ عوام حکمرانوں اور مہنگائی سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے قائد بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں ،نااہل حکمرانوں کی جانب سے اپوزیشن کے ارکان قومی اسمبلی کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے ،نا اہل وزیراعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے، پریشانی ان کے چہرے پر عیاں ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق اور عوام کا جینا محال کردیا ۔ معیشت تباہ ہوگئی جبکہ مہنگائی نے غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...