رفیق تارڑ درویش منش انسان،دیانتداری سے خدمات انجام دیں: شازیہ فرید

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سیاسی وسماجی راہنما سلطان جوندہ کی جانب سے سابق صدر رفیق تارڑمرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ، ایم پی اے بلال فاروق تارڑ ، سابق وفاقی پارلیمانی سیکر ٹری و جنرل سیکر ٹری شعبہ خواتین ن لیگ پنجاب شازیہ فرید ، صدر ن لیگ گکھڑ میر مظہر بشیر ، سابق چیئرمین چوہدری عنصر سندھو کی شرکت ،مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت تعزیتی ریفرنس میں ن لیگی راہنمائوں اور کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم صدر رفیق تارڑ کو شاندار الفاظ میں خرا ج عقیدت پیش کیاسابق وفاقی پارلیمانی سیکر ٹری شازیہ فرید نے اپنے خطا ب میںکہا کہ مرحوم ایک درویش منش انسان تھے جنہوں نے ملک و قوم کے لئے پور ی دیانتداری کے ساتھ خدمات انجام دیں اور کبھی حق کے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا ان کی اورا ن کے خاندان کی ملک وقو م کے لئے خدمات کو فراموش کرنا ممکن نہیں ہے اس موقع پر ایم پی اے بلال فاروق تارڑ کو مرحوم رفیق تارڑ کے جانشین کے طور پر جناح کیپ پہنائی گئی اور اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ وہ مرحوم رفیق تارڑ کے نقش قدم پر چل کر خدمت کا سلسلہ آگے بڑھائیں گے، تقریب سے امیر مظہر بشیر ، سماجی راہنماسلطان جوندہ ، چوہدری عنصر سندھو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن