گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن ضلع گوجرانوالہ کا تنظیمی اجلاس صدر مسلم لیگ ن ضلع گوجرانوالہ چوہدری قیصر اقبال سندھو کی صدارت میں جنرل سیکرٹری ضلع گوجرانوالہ شعیب الطاف چیمہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا اجلاس میں ضلع بھر سے پی پی صدور، جنرل سیکرٹریز اور انفارمیشن سیکرٹریز نے شرکت کی۔ ضلعی صدر چوہدری قیصر اقبال سندھو اور ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ نے ہدایات جاری کیں کہ تمام صدور اور جنرل سیکرٹری اپنے اپنے حلقہ کے ممبران اسمبلی سے مل کر ہنگامی بنیاد پر یو سی لیول پر میٹنگز کریں جس کی رپورٹ ضلعی قیادت کو دیں، سیکرٹری انفارمیشن ضلع گوجرانوالہ میاں مدثر نذیر نے اجلاس کے شرکاء کو لانگ مارچ کے حوالہ سے بننے