لدھیوالہ ورائچ(چوہدری حسیب پندھیر سے) واسا حکام کی نا اہلی کی وجہ سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ اسحاق کا گلہ مدرسہ القبا والا دو سال سے سیوریج کے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے جوہڑ بن گیا ہے، جسکی وجہ سے مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے والے سینکڑوں طلبا و طالبات کو روزانہ سیوریج کے گندے پانی سے گزر کر مدرسہ جانا پڑتا ہے، گزشتہ روز مدرسہ کے اساتذہ اور طالبعلموں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ اس دوران مفتی مطیع اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ دو سال سے سیوریج کی لائن بند ہونے سے بازار جوہڑ بن گیا ہے جسکی وجہ سے مدرسہ میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ حافظ فاروق نے بتایا کے متعلقہ حکام کو بار بار مطلع کرنے کے باوجود سیوریج کے پانی کی نکاسی نہیں کی جا رہی۔ طلبا و طالبات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ہم دو سال سے اس گندے پانی سے گزر کر مدرسہ جانے پر مجبور ہیں اور ہمارے لئے یہ مشکل وقت ہے ۔طلباء و اساتذہ نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ مدرسہ القبا بازار سے سیوریج کے پانی کی جلد ازنکاسی کرواکر سینکڑوں طالبعلموں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔
واسام حکام کی نا اہلی، کوٹ اسحاق کا گلہ مدرسہ القبا والا جوہڑ بن گیا
Mar 21, 2022