شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی وسینیٹر سراج الحق سے یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ شاہد نوید ملک نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی وفد میں عطاء الرحمن شعبان، عبداللہ حسن، زید بن سجاد، انجینئر ابوذر، نعمان عزیز ،کوئٹہ سے صلاح الدین صارم ،سعودی عرب سے چودھری فراز ،جاپان سے محمدفرازاور شیخوپورہ سے ڈاکٹر الطاف حسین ودیگرشامل تھے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری شاہد نوید ملک نے کہاکہ جماعت اسلامی نے نوجوان نسل کی دینی وسیاسی تربیت ہمیشہ اعلیٰ نہج پر کی ہے اور نوجوانوںکو مسادات عام کرنے کے علاوہ انہیں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جاتے ہیںسیاسی تاریخ گواہ ہے کہ سیاسی جماعتوںنے ہمیشہ نوجوانوں کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا مگر جماعت اسلامی نے ملک وقوم کی خدمت ،گراس روٹ لیول پر عوامی مسائل کے حل کیلئے نوجوانوں کی تربیت کی ہے اس کے ثمرات عوام تک منتقل ہوتے ہیں انہوںنے کہاکہ نوجوان ہمارا سرمایہ اثاثہ ہیں۔