عدم اعتماد، ملک میں حق و باطل کی جنگ چل رہی: پیر اعجاز شاہ

ننکانہ صاحب (نامہ نگار خصوصی+ نامہ نگار) وفاقی وزیر انسداد منشیات پیر اعجاز احمد شاہ نے تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم اعتماد حق اور باطل کی جنگ چل رہی ہے۔ ننکانہ کے عوام حق کا ساتھ دیں گے۔ حکومت کے پاس گیم نمبر پورے ہیں۔ دائیں بائیں جانے والوں کی وجہ سے عمران خان کی ملک بھر میں حمایت بڑھ گئی ہے۔ او آئی سی میں آنے والے لوگ پاکستان کے مہمان ہیں، کسی سیاسی جماعت کے نہیں عمران خان وقت آنے پر اپنے پتے شو کرے گا۔ حقائق عدم اعتماد کی قرارداد جمع ہونے کے بعد عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول ابھی جوان ہے اور اس کے بیان کی تردید فیصل کریم کنڈی نے کر دی ہے۔ ق لیگ سمیت تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں۔ ہر وہ بندہ عدم اعتماد کے پیچھے ہے جو عمران خان اور تحریک انصاف کی پالیسی سے اختلاف رکھتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ 26 ،27 مارچ تک تمام منحرف ارکان واپس آجائیں گے۔ منحرف ارکان نے بس احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ناراض ارکان غلطی مان لیں اور واپس آ جائیں۔

ای پیپر دی نیشن