شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما کمبوہ اینڈ کمبوج ورلڈ وائلڈ کمیونٹی و معروف بزنس مین چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے کہا ہے کہ 27مارچ کے اسلام آباد جلسہ میں بھرپور شرکت کی جائے گی روانگی کی تیاریاں اور عوامی رابطہ مہم جاری ہے، ملک کے کونے کونے سے عوام وزیر اعظم عمران خان سے اظہار یک جہتی کیلئے اسلام آباد پہنچیں گے،تحریک عدم اعتماد لانے والی اپوزیشن کا اپنا شیرازہ بکھرنے والا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری شاہ رخ کمبوہ کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔