گنداواہ(نامہ نگار) صوبائی سپورٹس کی جانب سے امسال ضلع جھل مگسی میں بھی 23 مارچ پاکستان ڈے ڈائمنڈ جوبلی کے طور پر منایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر قاضی الطاف حسین نے سنوکر میچ کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔اس موقع پر میر فرحان خان مگسی میچ کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں سردار خضر انور شاہ بخاری، ضلعی ترجمان بی اے پی ایڈووکیٹ ولایت حسین شاہ بخاری ، سید وزیر حسین شاہ بخاری، سابق ایم سی ناظم جمیل احمد انصاری، پرنسپل قاضی خد ا بخش، میر نزاکت خان مگسی، جمعدار کوڑا خان مگسی، سید گلزار حسین بخاری، رئیس فتح حسین، فیاض حسین کلواڑ، استاد اللہ بخش رڈ و دیگر موجود تھے۔ قاضی الطاف حسین نے کہا کہ صوبائی وزیر ایس اینڈ ڈی اے جی نوابزادہ طارق خان مگسی، سیکرٹری اسپورٹس میر عمران گچکی، ڈی جی اسپورٹس درا بلوچ اور ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور چنہ کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات کی روشنی میں ضلع میں 23 مارچ کو ڈائمنڈ جوبلی کے طور پر منایا جائے گا اور کھیلوں کے مختلف مقابلے کرائے جائیں گے۔
جھل مگسی:یوم پاکستان پرضلع میں کھیلوں کے مختلف مقابلے ہونگے
Mar 21, 2022