بلدیاتی نمائندئے پارٹی کو مضبوط، الیکشن کی تیاری کریں، میاں خرم رسول

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سابق وزیراعظم ا ایڈوائزر میاں خرم رسول نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو و پیپلزپارٹی نے امت مسلمہ کو  او آئی سی  کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کر نے کے لئے خدمات سرانجام دیں اور کشمیر، فلسطین و دیگر مظلوم مسلمانوں کی آواز کو کیسے اقوام عالم میں اٹھایا اور اسی پاواش میں پیپلزپارٹی نے شہادتیں قبول کی۔پیپلزپارٹی کے سابقہ بلدیاتی نمائندوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے میاں خرم رسول نے بلدیاتی نمائندوں سے کہا کہ وہ اپنے حلقوں میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے علاوہ الیکشن کی تیاریاں شروع کریں،انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ پی پی راولپنڈی کی تمام نشستوں پہ بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

ای پیپر دی نیشن