تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو چکی، اعلان ہونا باقی،راجہ کامران

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)وزیرا عظم عوامی اعتماد کھو چکے ہیں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو چکی بس اب اسمبلی میں اعلان ہونا باقی ہے، ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی راجہ کامران حسین جنرل سیکرٹری راجہ شاہد محمود سینئر نائب صدر چوہدری افتخار احمد اور سیکرٹری انفارمیشن راجہ محمد علی منہاس یونین کونسل 32میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عوام رابطہ آفس کے افتتاح کے موقع پر کیا،  نائب صدور سٹی آغا ثاقب ریاض ملک ایوب سردار قدوس راجہ بابر حسین مسعود ببر اعجاز بھٹی راجہ تنویر اور یونین کونسل32 کے کارکنوں نے شرکت کی، سٹی صدر راجہ کامران حسین نے کہا راولپنڈی شہر کی ہر ایک یونین کونسل میں عوام رابطہ دفاتر قائم کر رہے ہیں تاکہ یونین کونسلز سمیت شہر بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال و متحرک بنایا جا سکے پارٹی کارکنوں کے مسائل حل کرنے کے لیے بہت جلد ایک ایڈوائزری کونسل بھی بنائی جا رہی ہے جو کارکنوں سے مکمل رابطہ میں رہتے ہوئے انکے مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کرے گی،سینئر نائب صدر چوہدری افتخار احمد نائب صدور ملک ایوب آغا ثاقب سردار قدوس اور سیکرٹری انفارمیشن راجہ محمد علی منہاس نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن