وہاڑی (کرائم رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت شجرکاری مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے شجرکاری مہم کے حوالے سے پلاننگ کو بہتر بنایا جائے کارکردگی ایپ پر پودوں کا اندرا ج کیا جائے تمام محکمے اپنے ٹارگٹ کے مطابق پودے لگائیں ا ور ڈی ایم روڈ پر وہاڑی، بوریوالا میں پودے بہتر انداز میں لگائے جائیں پودے لگانے سے قبل نئی ذرخیز مٹی ڈالی جائے اور انکی مناسب نگہداشت کی جائے بصورت دیگر ان پودوں کا پروان چڑھنا مشکل ہو جائے گا ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے وڑن کے مطابق شجرکاری مہم کو کامیاب بنانا اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام محکمے اپنا کر دار اداکریں۔
شجرکاری مہم کو کامیاب بنانا اولین ترجیع‘ محمد خضر افضال
Mar 21, 2022