کرم پور سمیت وہاڑی میں منشیات کے رجحان میں اضافہ‘ کئی گھر اجڑ گئے

Mar 21, 2022

کرم پور (نامہ نگار) کرم پور سمیت ضلع وہاڑی کے بڑوں شہروں قصبات میں منشیات اور نشہ آور ٹیکوں، اور شیشہ پینے کے استعمال کرنے کے رجحان میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ ویرا ن جگہوں قبرستانوں،نہر کے کناروں اور دیگر جگہ پر سرعام منشیات نشہ آور ٹیکے لگانے میں لگے ہوتے ہیں۔منشیات کی پڑیاں اور نشہ آور ٹیکے موت کے سود اگر کھلے عام فروخت کرتے نظر آتے ہیں۔ کئی افراد اس لعت سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں۔کئی گھر اجڑ گئے ہیں۔حکام نوٹس لیں ۔

مزیدخبریں