لاہور(سپورٹس ڈیسک ) رواں ماہ 4 مارچ کو اچانک انتقال کرجانے والے آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن کی آخری رسومات کے جذباتی مناظر وائرل ہوگئے۔ گزشتہ روز شین وارن کی آخری رسومات میلبورن کے ایس ٹی کلڈا نامی فٹ بال کلب میں ادا کی گئیں جس کے جذباتی مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔ایس ٹی کلڈا نامی فٹ بال کلب میں شین وارن کی میت تابوت میں لائی گئی۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شین وارن کے بیٹے اور بیٹی والد کا تابوت چوم رہے ہیں جبکہ اْن کی دوسری بیٹی میت کے پاس آنسو بہاتے نظر آئی۔شین وارن کے تین بچے، والدین اور دوست بشمول ریٹائرڈ ٹیسٹ کپتان مارک ٹیلر اور ایلن بارڈر اور انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان بھی اْن کی آخری رسومات کے شرکاء میں موجود تھے۔ شین وارن کا انتقال 4 مارچ کو جنوبی تھائی لینڈ میں ہوا تھا۔
شین وارن کی آخری رسومات ادا‘بچوں کے والد کی میت کو چومنے کے جذباتی مناظر
Mar 21, 2022